• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں صبح ہونے والے تعلیمی امتحانات کے باعث بدترین ٹریفک جام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں جمعہ کی صبح ہونے والے مختلف امتحانات کے باعث جوہر موڑ، ڈالمیا اور اسٹیڈیم روڈ کے اطراف بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ،ٹریفک پولیس کے مطابق نیپا چورنگی کے اطراف بھی ٹریفک جام رہا،شارع فیصل ریجنٹ پلازہ میں امتحان کے باعث شارع فیصل اور اطراف میں ٹریفک کی روانی متاثر رہی،بلوچ کالونی سے ایکسپریس وے جانے والے روڈ پر بھی بدترین ٹریفک جام ہو گیا،تین ہٹی سے گرومندر جنے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر رہی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، پولیس کے مطابق اوا ینڈ اے لیول کے امتحان کے باعث ٹریفک جام ہوا ، کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ،دفاتر جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید