• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل ملز ٹاؤن شپ کے گیس کنکشن مستقل بحال کئے جائیں، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے مطالبہ کیاہے کہ اسٹیل ملز انتظامیہ ٹاؤن شپ کے گیس کنکشن مستقل بنیادوں پربحال کرے،سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جزوی گیس بحالی کے باعث اسٹیل ٹاؤن شپ کے رہائشیوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،حاضر سروس ملازمین کی تنخواہوں سے یوٹیلٹیز کی کٹوتی کے بعد گیس، بجلی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،گھریلو صارفین کو کمرشل بلز بھیجنا غیر قانونی اقدام ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں پاسلو یونین کے جنرل سکریٹری علی حیدر گبول کی قیادت میں نمائندہ وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید