• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے تحت مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) پی ٹی آئی کی کال پر مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، ڈسٹرکٹ ایسٹ کی جانب سے احتجاجی ریلی ملینیم مال سے چار مینار تک نکالی گئی ریلی میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، عالمگیر خان، فردوس شمیم نقوی اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی ،ڈسٹرکٹ سائوتھ میں کراچی پریس کلب پر مظاہرہ ہوا ،ڈسٹرکٹ ویسٹ اردو چوک اورنگی ٹاؤن بنارس باچا خان چوک ،ڈسٹرکٹ کیماڑی میں جیکسن مارکیٹ کیماڑی اورآفریدی چوک، اتحاد ٹائون کیماڑی ،ڈسٹرکٹ کورنگی لانڈھی ساڑے تین نمبر نادرا آفیس،شاہ فیصل نمبر 2 سگنل اورقیوم آباد مین سیکٹر سی سے قیوم آباد چورنگی ، ڈسٹرکٹ ملیر اللہ والی چورنگی گلشن حدید،گل احمد چورنگی اوردائود چورنگی ، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں واٹر پمپ فیڈرل بی ایریا، بندھانی کالونی میں مظاہرے ہوئے، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر ، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک بھر کی طرح سندھ کے شہروں میں آج احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے،کپتان کی رہائی اور چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید