• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری زمین پر تعمیرات سے رو کنے پر احتجاج ، گرفتار سمیت 150 افراد کیخلاف مقدمہ درج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایم ڈی اے لنک روڈ سیکٹر 18 ٹینٹ سٹی سے گرفتار 24 افراد سمیت 150 پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ اسٹیل ٹاؤن تھانے میں ایم ڈی اے کے افسر ذیشان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ،مقدمہ میں ہنگامہ آرائی،بلوا ، اقدام قتل، املاک کو نقصان پہنچانے اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں ،مقدمہ کے مطابق حکام بالا نے 2022 میں سیلاب متاثرین کو پناہ دی،100 سے 150 افراد کو سرکاری زمین پر تعمیرات سے روکا گیا ، نہ رکنے پر آپریشن کیا گیا،گذشتہ روز آپریشن شروع کرنے سے قبل قابضین نے احتجاج کیا اور عملے پر لاٹھی ڈنڈوں کی مدد سے حملہ کیا، ڈنڈوں کے وار سے 2 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ،پولیس کے مطابق مقدمہ میں مظاہرین سمیت قابضین کو نامزد کیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید