• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے نومولود بچی سمیت 4 افراد کی لاشیں ملیں۔تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر تھانے کی حدود ناظم آباد بورڈ آفس ریلوے پھاٹک قباء مسجد کے قریب کچرا کنڈی سے نومولود بچی کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔بلال کالونی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون ڈی جونیجو جماعت خانہ کے قریب فٹ پاتھ سے55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔رضویہ سوسائٹی کے علاقے ناظم آباد 2 نمبر موٹرسائیکل مارکیٹ کے قریب فٹ پاتھ سے50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید