• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے کے ایل ایف پر امن جدوجہد کیلئے پرعزم ہے، راجہ مظفر

برسلز ( عظیم ڈار) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائمقام چیئر مین راجہ مظفر نے ہندوستان کی وزارت داخلہ کی طرف پارٹی پر عائد کی گئی سخت اور غیر قانونی پابندی کے جواب میں کہا ہے کہ جموں کشمیرلبریشن فرنٹ آزادی، جمہوریت اور انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی پر امن جدوجہد کیلئےپرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ہم بھارتی حکومت کی طرف سے کئے گئے غیر منصفانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں جو انسانی حقوق کے بین الاقوامی چارٹر کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جموں کشمیرلبریشن فرنٹ نے ہمیشہ جابرانہ اقدام کو جمہوری آزادیوں اور بنیادی انسانی حقوق پر ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ ہم معزز سیاسی اور قانونی ماہرین کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اپنی لیڈر شپ کونسل کا اجلاس عنقریب طلب کر رہے ہیں۔ بھارتی سرکار کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ وادی میں جاری تشدد اور ظلم وستم کی لہر کو ختم کرے اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت دے تاکہ حطے میں امن وامان کی صوررحال کو بہتر بنایا جاسکے۔

یورپ سے سے مزید