کوالالمپور( نیوزڈیسک)ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے انسداد بدعنوانی کمیشن (ایم اے سی سی)کے سربراہ اعظم باقی کا کہناتھا کہ ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد سے ان کے بیٹوں کی کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایم اے سی سی نے رواں سال جنوری میں مہاتیر کے بزنس مین بیٹوں مرزاان اور مخزانی کو نوٹس بھیجے تھے کہ وہ وہ پنڈورا اور پانامہ پیپرز لیکس کی وجہ سے ہونے والی انکوائریوں کے حصے کے طور پر اپنے اثاثوں کا اعلان کریں۔ سابق وزیر اعظم اس سے قبل اپنے بیٹوں کے خلاف تحقیقات کو سیاسی محرک قرار دے چکے ہیں۔