• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے جنگ مخالف ریلیوں کو بدترین نفرت کا نام دیدیا

نیویارک(نیوزڈیسک)اگلے صدارتی انتخاب میں ایک مرتبہ پھر امیدوار کے طور پر سامنے آنے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں امریکی یونیورسٹیوں اور دوسری تعلیم گاہوں میں اساتذہ اور طلبہ کے جاری احتجاج کا سنہ دو ہزار سترہ کے سفید فاموں کے ساتھ تقابل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موجودہ احتجاج کے سامنے مونگ پھلی کے چھوٹے دانے کی طرح تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات نیو یارک سٹی میں عدالت میں اپنی پیشی کے بعد اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ چارلوٹس ولی تو ایک مونگ پھلی کے چھوٹے دانے کے برابر تھا۔ اسرائیل کے خلاف احتجاج اس کے مقابلے میں بد ترین ہے۔ وہ تو جاری احتجاج کے سامنے کچھ بھی نہیں تھا۔ بعد ازاں ٹرمپ نے اپنے اس موقف کا اظہار روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق صدر ٹرمپ نے طلبہ کی طرف سے غزہ میں جاری جنگ کے خلاف بالعموم پر امن مظاہرے ہی کر رہے ہیں۔ جبکہ صدر ٹرمپ تھے تو ورجینیا میں سفید فاموں کے مظاہروں کے دوران ایک خاتون کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔ مگر اس کے باوجود سابق صدر نے آجکل جاری مظاہروں کو زیادہ سنگین اور نفرت انگیز قرار دیا ہے۔
یورپ سے سے مزید