میڈرڈ (جواد چیمہ) سوشلسٹ پارٹی اس سے پہلے بھی ایک اہم ممبر کی کرپشن کے کیس کا سامنا کر رہی ہے جس سے ان پر بہت زیادہ دباؤ ہے۔ وزیراعظم اسپین نے اپنی مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔ پیدروسانچز نے کہا ہے کہ ہوائی،سمندری اور زمینی تینوں راستوں سے مجھ پر حملہ ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ میری بیگم نے کوئی جرم نہیں کیا،مجھے روکنے کے لئے یہ کھیل کھیلا جارہا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ میں سکون کے ساتھ اس پر سوچنا چاہتا ہوں کہ نئے انتخابات ہونگے یا اپنی سیٹ چھوڑوں۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ 29مئی تک انتخابات نہیں ہوسکتے ،یعنی اسمبلیاں توڑی نہیں جا سکتی۔ کاتالونیا انتخابات کی کمپین اس جمعرات کو شروع ہوگئی ہیں ۔سبادیل اور سانتا کلوما میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں جلسوں سے پیدروسانچزنے خطاب کرنا تھا لیکن اب وہ ان جلسوں میں شرکت نہیں کریں گے۔