• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز کے خط کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی بات ہوگی، علی محمد خان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ججز کے خط کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی بات ہو گی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ججز کے لکھے گئے خط سے متعلق کوئی بات کہنا قبل از وقت ہو گا۔

علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہم ملاقات کے لیے عدالتی احکامات ساتھ لائے ہیں جو ان کو دیے ہیں۔

’’ججز کے خط نے ہمارے مؤقف کی تائید کردی‘‘

پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز کے خط نے ہمارے مؤقف کی تائید کر دی، ہم جو کہہ رہے تھے وہ درست تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس عدالتی احکامات موجود ہیں پھر بھی گاڑی روک دی گئی۔

لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ان کو ہماری صحت کا بڑا خیال ہے، یہ چاہتے ہیں کہ ہم چل کر جائیں، ہم دیہاتی لوگ ہیں، ہمیں چلنا ویسے بھی بہت پسند ہے۔

قومی خبریں سے مزید