• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز کے خط کے معاملے پر پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں 6 ججز کے خط کے معاملے پر غور ہو گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے عدلیہ میں ایگزیکٹیو اور خفیہ اداروں کی مداخلت کا معاملہ اُٹھایا تھا۔

ان ججز نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے کہ کہیں کیسز کی سماعت کے لیے مارکنگ اور بینچز کی تشکیل میں اب بھی مداخلت تو نہیں ہو رہی؟

قومی خبریں سے مزید