وزیراعظم شہباز شریف سے وی لاگر اسٹار شیراز نے ملاقات کی اور اپنی ملاقات کا احوال بھی بتایا۔
شہباز شریف نے چھوٹے سے شیراز کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا، جس پر شیراز بے ساختہ بول پڑا کہ آج میں وزیراعظم ہوں۔
وزیراعظم ہاؤس میں ننھے یوٹیوبر کا پُرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں وزیر اطلاعات اور لیگی رہنماؤں نے اسے خوش آمدید کہا۔
ننھے یوٹیوبر شیراز نے ملاقات اور ایوان وزیراعظم کا احوال بھی اپنی ویڈیو میں شیئر کیا۔
سوشل میڈیا اسٹار شیراز نے کہا کہ وزیراعظم بہت اچھے ہیں، ان سے مل کر خوشی ہوئی ہے، وزیراعظم نے علاقے میں اسکول، اسپتال بنانے کا کہا ہے۔