• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹ کے باعث مسلط ہیں، خالد مقبول

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں، ووٹر لسٹ اور مردم شماری سے کراچی پر مسلط ہیں۔

ایم کیو ایم کے افطار ڈنر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں عید کے بعد ایم کیو ایم اپنے تحفظ میں آزاد ہوگی۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی میں چور اور سپاہی دونوں کا تعلق یہاں سے نہیں ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول نہیں کرے گی تو پھر ایم کیو ایم خود اپنا تحفظ کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید