• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور مقامی کالج کے تعاون سے 20ویں سالانہ 2روزہ جائزہ حسن قرآت و نعت

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر مذہبی امورعلامہ حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ حضرت محمدﷺ کی آمد سےظلم و جہالت کے اندھیرے ختم اور نور اسلام کی صبح روشن ہوئی ۔حضور نبی کریمﷺ کا اسوہ حسنہﷺ ہمارے لیے مشعل راہ اور نجات کا ذریعہ ہے آپ ﷺ پر کامل ایمان کے بغیر ہمارا دین و دنیا نامکمل ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور مقامی کالج کے تعاون سے 20 ویں سالانہ 2روزہ جائزہ حسن قرآت و نعت رسول مقبولﷺ کے پہلے روز طلبہ کے درمیان مقابلوں کی تقریب سےخطاب میں کیاجس کی صدارت صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کی جبکہ مہمانان اعزاز میں پرنسپل پروفیسر ریاست علی، رکن ضلعی امن کمیٹی ملتان زاہد بلال قریشی، پروفیسر عبدالماجد وٹو، جنید رضا، کنٹری ہیڈ محمد جنیدبن زاہد، اسٹنٹ مینجر ریجنل بلڈ سینٹر سید عاصم رضا شاہ نقوی،وائس پرنسپل پروفیسر ناصر علی اور پروفیسر محمود حسین ڈوگرشامل تھے ۔
ملتان سے مزید