• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشوریا رائے کی نند شویتا کو ان کی کن باتوں سے نفرت ہے؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی نند شویتا بچن نے اداکارہ کی اُن باتوں سے متعلق انکشاف کیا تھا جن سے اُنہیں نفرت ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے اس خوبصورت جوڑے ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے اور یہ جوڑی مستقبل میں الگ الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔

یاد رہے کہ ایشوریا رائے بچن کے اپنے سسرال والوں کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کی خبروں نے اس وقت جنم لیا تھا کہ جب ان کی نند، شویتا بچن گزشتہ سال ’پیرس فیشن ویک‘ میں اپنی بھابی کو خوش کرنے کے لیے نہیں آئیں۔

دوسری جانب حال ہی میں یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ امیتابھ بچن نے اپنا بنگلہ، پرتیکشا اپنی بیٹی شویتا کو تحفے میں دیا ہے جس کے بعد ایشوریا رائے نے یہ گھر چھوڑ کو کہیں اور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بچن خاندان میں جاری جھگڑوں کی افواہوں کے درمیان اس خاندان کی اہم رکن، شویتا کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہے جس میں انہوں نے اپنی بھابی سے متعلق کُھل کر بات کی تھی۔

شویتا نے انکشاف کیا تھا کہ اُنہیں اپنی بھابی کی کچھ باتوں سے نفرت ہے، کچھ سے وہ محبت کرتی ہیں اور کچھ خوبیاں وہ برداشت کرتی ہیں۔

مشہور بھارتی ٹی وی شو ’کافی ود کرن 6‘ کی پہلی قسط میں شویتا بچن نے انکشاف کیا تھا کہ اُنہیں ایشوریا کا ایک خود ساختہ مضبوط عورت اور ایک شاندار ماں ہونا پسند ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے شویتا کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے نفرت ہے کہ وہ ہر کسی کو وقت دیتی ہیں، کوئی فون کال یا میسج مِس ہو جائے تو وہ وقت ملتے ہی دوبارہ سے رابطہ کرتی ہیں، مجھے ایشوریا کی ٹائم منیجمنٹ کی صلاحیتوں سے نفرت ہے، مجھے ایشوریا کی یہ خوبی برداشت کرنی پڑتی ہے۔‘

’کافی ود کرن‘ کے ہی ایک ایپی سوڈ میں ایشوریا رائے کی ساس، اداکارہ جیا بچن سے میزبان نے سوال پوچھا تھا کہ کیا وہ اپنے بیٹے کی شادی کے بعد ایشوریا کو گھر کی ذمہ داریاں سنبھالنے دیں گی۔ 

اس سوال کے جواب میں جیا نے کہا تھا کہ ’اِنہیں امید ہے کہ ایشوریا بہت سی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔‘

جیا کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ایشوریا کچھ نہیں بلکہ بہت ساری ذمہ داریاں سنبھال لے گی۔

جب شویتا نے اپنی والدہ، جیا بچن کو تمام ذمہ داریاں ایشوریا پر ڈالنے سے منع کیا تھا:

یاد رہے کہ شویتا بچن نے اس شو میں اپنی والدہ کے ساتھ شرکت کی تھی، اس ایپی سوڈ میں شویتا کا اپنی والدہ سے کہنا تھا کہ گھر کا سارا بوجھ اُن کو اپنی بہو، ایشوریا پر نہیں ڈالنا چاہیے۔

شویتا کا مزید کہنا تھا کہ ’ایسا مت کرو ماں، یہ خوفناک ہے، آہستہ آہستہ ایشوریا کے لیے اسے آسان بنائیں، سارے گھر کی ذمہ داری سنبھالنا مشکل کام ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید