• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کا پناہ گزین کیمپ میں گھر پر حملہ، 8 فلسطینی شہید

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے پابند ہیں، غزہ میں امداد کی فراہمی کیلئے نئے اقدامات کو فروغ دیں گے۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے شمالی غزہ میں قحط کے شدید خطرے کا انتباہ جاری کردیا۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کا زور دے کر کہنا ہے کہ قحط سے بچنے کیلئے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب بیلجیئم کے وزیر کیرولین جینز کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ برقرار رکھا جانا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید