• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن احمد اور سنیتا مارشل نے شوبز انڈسٹری کی شادیوں کی حقیقت بتا دی

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی حسن احمد اور سنیتا مارشل نے شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کی آپس میں ہونے والی شادیوں کی حقیقت بتا دی۔

حسن احمد اور سنیتا مارشل نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے اداکار جوڑیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب دونوں میاں بیوی ایک ہی شعبے سے تعلق رکھتے ہیں تو حسد اور عدم تحفظ پیدا ہوتا ہے اور جو لوگ اس بات سے انکار کرتے ہیں وہ جھوٹ بولتے ہیں۔

حسن احمد نے یہ اپنے تجربے کے بارے میں بھی بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں جب سنیتا پہلے سے ہی ایک اسٹار تھیں تو مجھے برا لگتا تھا لیکن میں نے ان جذبات کو اپنی گھریلو زندگی پر اثر انداز ہونے نہیں دیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 4 سال پہلے تک میرے جذبات ایسے ہی تھے جن پر میں نے قابو پایا اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ کام سیکھ گیا اور انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید