• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کے چین کیساتھ تعلقات امریکا کیلئے خطرہ ہیں؟

ایلون مسک ـــ فائل فوٹو
 ایلون مسک ـــ فائل فوٹو

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو چین میں اپنی کار کمپنی کا پلانٹ لگانے کے لیے مبینہ طور پر چینی رہنماؤں کی خصوصی حمایت حاصل ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں ملازمین، سفارت کاروں اور پالیسی سازوں کے انٹرویوز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ چین نے ٹیسلا کے شنگھائی پلانٹ لگانے کے لیے ایلون مسک کی کمپنی کے لیے اپنی پالیسیوں کو تبدیل کیا۔

رپورٹ کے مطابق، ٹیسلا نے شنگھائی میں پلانٹ لگانے کے لیے کم شرح سود پر قرضے اور اخراج کریڈٹ کی پالیسی میں بھی تبدیلیاں کیں۔

ٹیسلا کا شنگھائی پلانٹ امریکا سے باہر کسی بھی ملک میں لگایا جانے والا پہلا بڑا پلانٹ ہے جس میں گزشتہ سال 947,000 گاڑیاں تیار کرکے مارکیٹ میں بھیجی ہیں جوکہ کمپنی کی ایک رپورٹ کے مطابق 2022ء کے مقابلے میں 33 فیصد زائد ہیں۔

کمپنی نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ گزشتہ سال کمپنی کی قدر میں 1.8 ملین سے زیادہ کا اضافہ شنگھائی پلانٹ سے ہوا۔

چین ٹیسلا کے لیے کم لاگت میں زیادہ پروڈکشن کے لیے ایک بہترین سائٹ ہے کیونکہ اس سے کمپنی کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ چین نے اپنی الیکٹرک گاڑیاں بنانے کی انڈسٹری کو فروغ دے کر بھی ٹیسلا کی بھرپور حمایت کی ہے۔

امریکی حکّام ایلون مسک کے چین کے ساتھ تعلقات سے اس لیے محتاط ہیں کیونکہ پینٹاگون کا ان کی کمپنی اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ طے ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید