کندھ کوٹ میں کچے کے ڈاکوؤں نے سوئی سدرن کے 2 چوکیداروں کو اغوا کر لیا۔
تنگوانی ٹھل لنک روڈ سے چوکیداروں کے بعد ڈاکوؤں کے پاس مغویوں کی تعداد 14 ہوگئی۔
سوئی سدرن کے چوکیداروں کے اغوا کے خلاف گجرانی قبیلے کے افراد نے تنگوانی ٹھل روڈ پر احتجاج کیا۔
کندھ کوٹ میں پرائمری ٹیچر اللّٰہ رکھیو نندوانی کے قتل کا ملزم صدام نندوانی 10 دن بعد بھی پولیس اور رینجرز کے ہاتھ نہ آسکا۔
جان خطرے میں ڈال کر کچے کے اسکول میں پڑھانے والے اللّٰہ رکھیو نندوانی کو 19 مارچ کو قتل کیا گیا تھا۔
اللّٰہ رکھیو نندوانی کے قتل کے بعد سے کندھ کوٹ کے کچے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔