• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت بہترین نظام ہے یا نہیں؟ پاکستانیوں کی رائے تقسیم

پاکستانیوں کی رائے’جمہوریت بہترین نظام ہے یا نہیں؟‘ کے سوال پر تقسیم پائی گئی ہے۔

گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں 38 فیصد پاکستانیوں نے تمام خامیوں کے باوجود جمہوریت کو بہترین نظام قرار دیا جبکہ اتنے ہی فیصد نے اس کی مخالفت کی۔

گیلپ نے پاکستان سمیت دنیا کے 44 ممالک میں کیا گیا سروے جاری کردیا۔

سروے کے مطابق پاکستانیوں کے جمہوری نظام پر اعتماد میں بتدریج کمی دیکھی جارہی ہے، 2005 میں 67 فیصد، 2014 میں 73 فیصد، حالیہ سرو ے میں صرف 38 فیصد نے جمہوریت کی حمایت کی۔

دنیا کے 44 ممالک میں جمہوری نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کرنے والوں میں بھی پاکستانی سرفہرست نظر آئے۔

اس سوا ل پر کیا پاکستان میں عوام کی حکمرانی ہے؟ 66 فیصد پاکستانیوں نے اختلاف کیا، 20 فیصد نے عوام کی حکمرانی ہونے کا کہا۔

سروے میں عوام کی حکمرانی نہ ہونے کا کہنے والوں میں 69 فیصد خواتین اور 63 فیصد مرد نظر آئے۔

ملک میں انتخابات کے آزاد اور منصفانہ ہونے پر بھی 45 فیصد پاکستانیوں نے شک و شبہات کا اظہار کیا، البتہ 28 فیصد نے ملک میں انتخابات کو شفاف کہا۔

قومی خبریں سے مزید