• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بار کونسلز سے رجسٹرڈ 2 لاکھ 30 سے زائد وکلاء رجسٹرڈ ہیں، رپورٹ

پاکستان بھر کی بار کونسلز میں رجسٹرڈ وکلاء کی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار 879 ہے، جن میں 17 فیصد خواتین وکلاء پر مشتمل ہیں۔

لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بار کونسلز میں رجسٹرڈ مرد وکلاء 1 لاکھ 98 ہزار 100 اور خواتین وکلاء 40 ہزار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی بار کونسلز 17 فیصد خواتین وکلاء پر مشتمل ہیں۔

لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹس میں پراسیکیوٹرز کی کل تعداد 2 ہزار 210 ہے۔

رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹر افسران میں سے1 ہزار 869 مرد اور341 خواتین ہیں، پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ میں خواتین پراسیکیوٹرز کی تعداد 15 فیصد ہے۔

لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی رپورٹ کے مطابق خواتین کا تناسب ان کی آبادی کے لحاظ سے بہت کم ہے۔ کمیشن ملک بھر کی عدلیہ میں مزید خواتین کا تقرر تجویز کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید