• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں گلی محلوں سے ٹنوں کے حساب سے کچرا اٹھایا جاچکا، عظمیٰ بخاری

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گلی محلوں سے ٹنوں کے حساب سے کچرا اٹھایا جاچکا۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صاف ستھرا پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے، تاریخ میں کبھی گلی اور محلوں میں صفائی نہیں ہوتی تھی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 90 روز میں صفائی کا باقاعدہ نظام لے کر آرہے ہیں، اب شہر اور گاؤں دونوں صاف ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم مارڈرن دیہات بنائیں گے، لوکل گورنمنٹ کا محکمہ صفائی مہم کو لیڈ کر رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید