• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیکٹرز کی آج کھلاڑیوں سے ملاقات، کپتانی پر بھی بات چیت کا امکان

قومی مینز کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز آج کاکول میں جاری قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ جائیں گے جہاں کپتانی پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کاکول میں جاری فٹنس کیمپ میں قومی سلیکٹرز آج کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے، قومی ٹیم کے سلیکٹرز کھلاڑیوں کے فٹنس سیشن دیکھیں گے۔

 سلیکٹرز کی شاہین آفریدی اور بابراعظم سے ملاقات کا امکان ہے،  ملاقات میں کپتانی سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال کپتان کون ہوگا؟ اب تک معمہ بنا ہوا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کپتان بنانے کی ذمہ داری سلیکٹرز کو سونپی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز شاہین آفریدی کو تبدیل کرنے کے حوالے سے تقسیم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز نے کپتان کی تبدیلی پر ایک دوسرے سے مختلف وجوہات بیان کیں، سلیکٹرز شاہین آفریدی کو تبدیل کرنے سے متعلق کسی ایک بات پر متفق نہیں ہوئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید