• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی موسمیاتی تبدیلی سے پیدا مسائل کی نشاندہی اور نمٹنے کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا مسائل کی نشاندہی اور نمٹنے کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت موسمیاتی تبدیلی کے متعلقہ امور پر اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسیوں، منصوبوں کے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی انتہائی اہم مسئلہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تباہی میں سب سے کم حصہ رکھنے والے ممالک میں شامل ہے، موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کیلئے جامع، مؤثر لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید