میرپورخاص(نامہ نگار)میرپورخاص میں پبلک ٹرانسپورٹرزکی من مانی اور لوٹ مار ،عیدالفطر کی چھٹیاں گزار کر گھروں اور روزگار کے لئے دوسرے شہروں کو جانے والوں کی جیبیں خالی کرالی گئیں ،شہری مشکلات سےدوچاراور متعلقہ محکموں کے اہل کار چھٹیوں کے مزے لوٹنے میں مصروف رہے ،ملک کےمختلف علاقوں او ر با الخصوص کراچی میں مستقل اور عارضی طور پررہا ئش پذ یر افرادبڑی تعداد میں اپنے پیا روں اورعزیز واقا ر ب کےسا تھ عید کی خوشیاں منانے کے لئے یہاں پہنچے تھے، میرپورخاص ،کراچی کے درمیان ریلوے سروس کی بندش اور حیدر آباد کے درمیان دن میں محض ایک ٹرین چلنے کے باعث عید کی چھٹیاں گزار کر واپس جانے والے مکمل طور پرٹرانسپورٹروں کے رحم وکرم پر رہے ، ،سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کم ہونے کا فائدہ اٹھا تے ہوئے ٹیکسی ،کوچز،بسوں،ویگنوں اور وین کے مالکان نے ضرورت مندوں سے خوب لوٹ مار کرتے ہو ئے نہ صرف من مانا کرا یہ وصول کیا بلکہ انھیں بھیڑ بکریوں کی طرح سفر کرنے پر بھی مجبور کیا، دوسری جانب آرٹی اے،پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس کی روک تھام کرنے کے حوالہ سے کوئی انتظامات دیکھنے میں نہیں آئے۔