• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: الشفا اسپتال کا محاصرہ، 13 روز میں 400 سے زائد فلسطینی شہید

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے الشفا اسپتال کا محاصرہ کیے ہوئے 13 روز ہو گئے۔

غزہ حکومت کے مطابق الشفا اسپتال کے محاصرے میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال کے ارد گرد گھروں کو بھی تباہ کر دیا۔

علاوہ ازیں غزہ میں اسرائیل کی مسلسل جارحیت جاری ہے۔

غزہ میں امداد کے منتظر افراد پر ایک مرتبہ پھر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید اور 30 زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق دیرالبلاح میں مغازی پناہ گزیں کیمپ پر بھی اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید