• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جعلی اور غیر رجسٹر ادویات برآمد، ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے راولپنڈی میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے راولپنڈی بوہڑ بازار میں 2 میڈیکل اسٹورز میں چھاپہ مارا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات برآمد کی گئیں، جن کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے، برآمد ادویات میں بڑی تعداد میں ممنوعہ ادویات بھی شامل ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر اور ڈرگ کنٹرولر اتھارٹی راولپنڈی کے حکام شامل تھے، جعلی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کو ڈرگ انسپکٹر کی موجودگی میں قبضے میں لیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انکوائری درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، کسی کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید