• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اسرائیل جنگ، روس نے امریکا کو خبردار کردیا

ایران اور اسرائیل جنگ کے حوالے سے روس نے امریکا کو خبردار کردیا۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا اسرائیل کو براہِ راست فوجی امداد دینے یا اس کے بارے میں سوچنے سے بھی خبردار رہے۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی فوجی امداد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو شدید غیر مستحکم کرسکتی ہے، ایران اور اسرائیل دونوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکا کے شامل ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے شواہد کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اس بات پر غور کر رہا ہے کہ وہ بھی اسرائیل کے ساتھ ایران پر بمباری میں شامل ہو جائے۔

علاوہ ازیں قطری وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امیر قطر کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا خط موصول ہوگیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے ایرانی صدر کے خط کے مندرجات ظاہر نہیں کیے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید