• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں یومِ علی کے موقع پر پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

یوم علی کا جلوس 1 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور 7 بجےحسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جلوس نشتر پارک ایم اے جناح روڈ، کیپری، ریگل چوک، پریڈی اسٹریٹ سے گزرے گا۔

ٹریفک کو سولجر بازار، کوسٹ گارڈ، انکل سریا چوک، چڑیا گھر سے نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ آنے والی ٹریفک کو لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ سے گارڈن موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ پر جیل روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق گاڑیوں کو جیل چورنگی فلائی اوور تک جانے کی اجازت ہوگی، گاڑیاں جیل روڈ سے ہوتی ہوئی جمشید روڈ، کشمیر روڈ شاہراہ قائدین شاہراہ فیصل سے جاسکیں گی۔

اسٹیڈیم روڈ سے ایم اے جناح روڈ جانے والی ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ سے آنے کی اجازت ہوگی۔

سپرہائی وے، گلبرگ سے ایم اے جناح روڈ جانی والی ٹریفک کو لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر 2 کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ناظم آباد سے جلوس میں شامل ہونے والے افراد لسبیلہ سے گارڈن، سولجر بازار نمبر 3 سے جلوس میں شامل ہوسکیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد سے جلوس میں شامل ہونے والے افراد تین ہٹی سے گرومندر جلوس میں شامل ہوسکیں گے۔

شاہراہ قائدین سے جلوس میں شامل ہونے والے سوسائٹی سگنل سے نمائش جلوس میں شامل ہوسکیں گے۔

قومی خبریں سے مزید