• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیکاٹ انڈیا مہم سے قبل اپنی بیویوں کی ساڑھیاں جلائیں، بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ’بائیکاٹ انڈیا‘ مہم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مہم میں شامل ہونے سے پہلے بی این پی رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھر میں رکھی سب ہی ہندوستانی ساڑھیوں کو آگ لگادیں۔

شیخ حسینہ نے حال ہی میں حزب اختلاف کی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) پر ہندوستانی مصنوعات مخالف مہم شروع کرنے پر تنقید کی ہے۔

یاد رہے کہ حسینہ نئی دہلی کے ساتھ اپنے مثبت تعلقات کے لیے جانی جاتی ہے۔

شیخ حسینہ نے گزشتہ ہفتے ایک تقریر میں بھارتی اشیا کا بائیکاٹ کرنے پر اپنے ہی ملک کی جماعت کے رہنماؤں پر سوال اٹھایا۔

شیخ حسینہ نے بی این پی کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے اُنہیں مشورہ دیا کہ اگر وہ واقعی بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اُنہیں اپنی بیویوں کی ہندوستانی ساڑھیاں جلا دینی چاہئیں۔

حسینہ نے سوال اٹھایا کہ کیا بی این پی قائدین ہندوستانی مصالحہ جات کے بغیر گزارا کر سکتے ہیں۔

اپنی تقریر کے دوران حسینہ شیخ نے بائیکاٹ کی ساکھ کو بھی چیلنج کیا۔

انہوں نے بی این پی کے رہنماؤں کے ’انڈیا بائیکاٹ‘ مہم پر سوال اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ یہ سب ہی رہنما جو ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کی وکالت کرتے ہیں مگر ان کی بیویاں ہندوستانی ساڑھیاں پہنتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید