• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کیوں ناں، مزیدار پیری پیری فنگر فش بنائیں

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

عام فنگر فش کو دیں مرچوں کا تڑکا، آج بنائیں چٹ پٹی مزیدار پیری پیری فنگر فش۔

اجزاء: 

بون لیس فنگر فش ½ کلو، کالی مرچ ½ چائے کا چمچ، چِلی پاؤڈر ½ چائے کا چمچ، پیری پیری سوس 3 کھانے کے چمچ، کھانے کا تیل فرائی کے لیے، نمک حسب ذائقہ، میدہ 2 کھانے کے چمچ، تازہ دھنیا 2 کھانے کے چمچ، بریڈ کرمبز کوٹنگ کے لیے، انڈہ 1عدد، سرکہ 1 کھانے کا چمچ، کشمیری مرچیں 10 عدد، لہسن کی جویں 3 عدد، مسٹرڈ پیسٹ 1 کھانے کا چمچ، کالی مرچ ½ چائے کا چمچ، مسٹرڈ پیسٹ 1 چائے کا چمچ، سٹرک ایسڈ ¼ چائے کا چمچ، کٹی لال مرچیں 1 کھانے کا چمچ، کھانے کا تیل ¼ کپ، لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، پیاز 1 کھانے کا چمچ، مایونیز 1 کپ۔

ترکیب: 

ایک باؤل میں مایونیز، پیاز، مسٹرڈ پیسٹ، لیموں کا رس، نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ 

کشمیری لال مرچوں کو سرکے میں ابال لیں۔ ایک بلینڈر میں لال مرچیں، لہسن کی جویں، دھنیا، مسٹرڈ پیسٹ، سرکہ، زیتون کا تیل، سٹرک ایسڈ، لیموں کا رس اور بھگوئی ہوئی کشمیری لال مرچیں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ 

ایک باؤل میں نمک، کالی مرچ، چِلی پاؤڈر، پیری پیری سوس، انڈے، میدہ اور مسٹرڈ پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے پیسٹ بنا لیں۔ 

اب اس میں فنگر فِش ڈال کر کوٹ کریں 30 منٹ میرینیٹ کے لیے رکھ دیں۔ 

فنگر فِش کو بریڈ کرمز میں کوٹ کر لیں۔ فِش کو لائٹ گولڈن براؤ ن ہونے تک فرائی کر لیں۔

مزید لذیذ پکوان تیار کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں (https://ramadan.geo.tv/category/recipes)، آپ مزے دار پکوانوں کی تراکیب سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید