پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 89 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 66 ہزار 886 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 385 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 23 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 94 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 392 ارب روپے ہے۔