وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے لاہور میں ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا۔
وزیر کھیل پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور کھیلوں کے پروگرام کرائے جائیں گے۔
فیصل کھوکھر نے کہا کہ اسپورٹس کے ذریعے دونوں ممالک میں تعلقات کو وسعت دی جائے گی۔
ایرانی قونصل جنرل نے کہا پاکستان کھیل سے پیار کرنے والا ملک ہے یہاں بہت ٹیلنٹ ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں دنیا کا بہترین اسپورٹس کا سامان تیار ہوتا ہے۔ پاکستان کے بنے ہوئے فٹبال دنیا بھر میں مشہور ہیں۔