• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ عالمی مشاعرے کے انعقاد میں ہرممکن تعاون کریگی، میئر کراچی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ثقافتی تقریبات اور مشاعرے شہر کی رونقوں میں اضافے کا سبب ہیں اور کراچی کو ایسی ہی علمی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کی ضرورت ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی میں عالمی مشاعرے کے انعقاد میں ہرممکن تعاون کرے گی، آج کے ڈیجیٹل دور میں سماجی تعلقات اور باہمی ملاقات انتہائی ضروری ہے، کراچی میں 29ویں عالمی مشاعرے کا انعقاد خوش آئند بھرپور انداز میں ہونا چاہئے، ان خیالات کا اظہار میئر کراچی نے ساکنان شہر قائد کے تحت عالمی مشاعرے کی انتظامی کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، مشاعرے کے منتظم اعلیٰ محمود احمد خان، میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی، سینئر ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد اور مشاعرہ کمیٹی کے دیگر ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے،میئر نے کہا کہ دنیا بھر کے شعراء کی کراچی آمد سے اس شہر کا مثبت تاثر ملتا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی عالمی مشاعرے کے کامیاب انعقاد میں ایک میزبان کی حیثیت سے کام کرے گی،محمود احمد خان نے میئر کراچی کوبتایا کہ اس مشاعرے میں 25ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید