کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں مختلف حادثات میں دو بچیوں اور خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود سلطان آباد سیکٹر تین F21 بس اسٹاپ کے قریب گھر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ایک بچی جاں بحق ہو گئی جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 6 سالہ آمنہ دختر ریاض کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق متوفیہ کے ورثاء بغیر کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔