کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے تحت سندھ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل و گاڑی کی نمبرپلیٹ کی تبدیلی کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کے خلاف 13جولائی اتوار شام 5بجے فائیواسٹار چورنگی تا فریسکو چوک ”بائیک ریلی“ ہوگی۔ ریلی کی قیادت امیرجماعت اسلامی کراچی منعم طفر خان کریں گے۔