• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبضہ میئر کے حواسوں پر جماعت اسلامی سوار ہوچکی ہے، سیف الدین ایڈوکیٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر کے ایم سی اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے مرتضیٰ وہاب کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قبضہ مئیر کے حواسوں پر جماعت اسلامی سوار ہو چکی ہے، کراچی میں جب سے پیپلزپارٹی کے قابض میئر کو مسلط کیا ہے شہر مسلسل تباہی کی طرف جا رہا ہے۔ کراچی کھنڈرات میں بدل چکا ہے اور شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب دعویٰ کرتے ہیں کہ ٹاؤنز کا انتظام بھی پیپلز پارٹی سنبھالے گی، مگر ان کے تیرہ ٹاؤنز کی کارکردگی سے پورا کراچی بخوبی واقف ہے۔ یہ ٹاؤنز کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں جہاں کرپٹ افسران اور نااہل قیادت کے باعث شہری مسائل روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔،جماعت اسلامی کی یوسیز سے تعصب برتا جارہا ہے اور اسکیمیں وہاں دی جارہی ہیں جہاں وہ آسانی سے خورد برد ہوجائیں۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے کے ایم سی کی کارکردگی کو بھی مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر فنڈز خرچ ہوئے تو وہ کہاں گئے؟ اس کا جواب مرتضیٰ وہاب کو دینا ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید