کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔ کارروائی سریاب روڈ پر عمل میں لائی گئی ۔کارروائی کے دوران 17 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔