لاہور میں ماں کی جانب سے موبائل نہ دینے پر بیٹے نے خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مشن کالونی میں پیش آیا، جہاں موبائل فون نہ ملنے پر 12 سال کے لڑکے نے مبینہ خودکشی کرلی۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بیٹے نے ماں سے موبائل مانگا، مگر ماں نے نہیں دیا اور پڑوسی کے گھر چلی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ماں واپس گھر پہنچی تو بیٹے ایان کی پھندا لگی لاش ملی، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کر رہے ہیں۔