• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو قابل قبول ہوگا، طارق فضل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو قابل قبول ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہائی کورٹ کے ججز کو خطوط پر سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کے لیے قابل قبول ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ججوں کو خطوط کے ذریعے دباؤ میں نہ لایا جائے، پی ٹی آئی نے ان ججوں کے نام لے کر الزامات لگائے، پوچھتا ہوں کیا یہ فیصلے ایسے ہوں گے؟

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی بتائے یہ جو حربے اور بیانات وہ دے رہے ہیں، کیا وہ عدلیہ کو دباؤ میں لانا نہیں ہے؟

اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت پر الزامات کی بوچھاڑ انتہائی افسوس ناک ہے، ابھی بھی عدلیہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آج چیف جسٹس نے جو لارجر بنچ تشکیل دیا وہ ان ججز پر مشتمل تھا جو اسلام آباد میں موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید