شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد اسرائیل نے ایران کی جانب سے ردعمل کا خدشہ ظاہر کردیا۔
اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ ایرانی ردعمل کے خدشہ کے پیش نظر اسرائیل نے ایئر ڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ کردیا ہے۔
اسرائیلی اخبار نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ریزرو فوجی بھی طلب کرلیے ہیں۔
اخبار نے اپنے بیان میں کہا کہ حزب اللّٰہ یا حوثیوں کے بجائے ایران کے براہ راست میزائل حملے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملہ کیا جس میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں سفارتکار بھی شامل تھے۔
ایرانی میڈیا نے کہا کہ اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کو حملے کا نشانہ بنایا جس سے عمارت تباہ ہوگئی۔