• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NA- 81 سے ن لیگ کے اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور ہائی کورٹ— فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ— فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے این اے 81 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

عدالت میں جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بلال اعجاز چوہدری 8 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے ہیں۔

درخواست میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر مخالف امیدوار اظہر قیوم کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔

درخوست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریٹرنگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر درخواست گزار کے ڈھائی ہزار ووٹ کم کر دیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید