کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کورنگی ساڑھے پانچ نمبر پر گلی میں بیٹھے نوجوانوں سے مسلح ملزمان نے موبائل فون چھیننا چاہا جس پر انہوں نے مزاحمت کی۔
مزاحمت کے نتیجے میں ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔