• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ایران میں پولیس اور سیکیورٹی تنصیبات پر دہشت گرد حملوں کی مذمت

پاکستان نے ایران میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔  اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان راسک اور چابہار میں پولیس اور سیکیورٹی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی صحتیابی کےلیے دعاگو ہیں۔ 

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو خطے میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر گہری تشویش ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی علاقائی اور عالمی خطرہ ہے جس کےلیے پُرعزم ردعمل کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید