• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم نے مجھ سے اجازت لے کر کپتانی چھوڑی تھی، والد اعظم صدیق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے کہا ہے بابر اعظم نے مجھ سے اجازت لے کر کپتانی چھوڑی تھی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کپتانی چھوڑتے وقت بابر نے صرف ایک لفظ کہا کہ اب سب اللّٰہ کے سُپرد ہے۔

والد اعظم صدیق کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے اب مجھ سے اجازت لے کر کپتانی واپس لی ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے ایک مرتبہ پھر بابر اعظم کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید