لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل ہوگیا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کی رنگا رنگ اختتامی تقریب میں نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
پی ایس ایل الیون کی اختتامی تقریب کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کمنٹیٹر وسیم اکرم اور زینب عباس نے ہوسٹ کیا۔
سی ای او پی ایس ا یل سلمان نصیر ٹرافی کے ہمراہ میدان میں داخل ہوئے جنہوں نے ٹرافی میدان میں بلندی سے آنے والی خاتون پرفارمر کے حوالے کی، جنہوں نے ٹرافی وسیم اکرم کو دی۔
وسیم اکرم کے ہمرہ ایشین بریڈ مین ظہیر عباس بھی موجود تھے، دونوں سابق کرکٹرز نے ٹرافی کو پوڈیم پر رکھا جبکہ اس موقع پر پریزینٹر سکندر بخت بھی اسٹیج پر نمودار ہوئے۔
علی عظمت نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو مسحور کردیا، یاروں یہی دوستی ہے، یہ ہے پاک زمین، چلو آگے بڑھو، میدان میں ہوش جگانے دو جائے اور گانے میں ملک کے ایک اور نامور گلوکار عارف لوہار نے بھی علی عظمت کا ساتھ دیا۔
اس کے بعد عارف لوہار نے اپنے روایتی انداز میں موسیقی کے سُر بکھیرے، پھر موسیقی کے ذریعے پاکستانی ثقافت کے رنگ میدان میں چہار سو پھیل گئے۔
عاطف اسلم، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز کی آوازوں پی ایس ایل الیون کے اینتھم پیش کیا گیا اور اس پر آرٹسٹس کی پرفارمنس نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔
اختتامی تقریب کا اختتام شاندار اور دلکش آتشبازی سے ہوا۔
تقریب کے بعد ایونٹ کے فائنل میں حیدر آباد کنگزمین اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔
پی ایس ایل کی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین مارنوس لبوشین کی قیادت میں پُرجوش ہے جبکہ سابق چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم بھی جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔