• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کا حیدرآباد کنگز مین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے پی ایس ایل فائنل کھیل رہی حیدرآباد کنگزمین کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

کراچی سے جاری بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ کرکٹ محبت اور اتحاد کا کھیل ہے، آج پاکستان ایک شاندار فائنل کا منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کنگزمین نے اپنے پہلے ہی سیزن میں فائنل تک رسائی حاصل کر کے متاثر کیا۔

سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ دونوں ٹیمیں ہماری ہیں، خواہش ہے حیدرآباد کنگزمین کامیابی حاصل کرے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید