کراچی (اسٹاف رپورٹر) پہلی بار غیر ملکی خاتون امپائر پاکستان میں انٹر نیشنل میچ سپروائز کرے گی۔ آسٹریلیا کی کلیر پولوساک 18 اپریل سے 3 مئی تک کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان وائٹ بال کے تمام آٹھ میچوں میں آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گی۔