• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاسوں کا ہر ماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، سکیورٹی اداروں کے سربراہان اور متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ وزیراعظم کو ملک کی مجموعی امن و سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو صوبائی انسداد دہشتگردی محکموں سے تعاون بڑھانے کی ہدایت کی اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاسوں کا ہر ماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم نے سیکیورٹی اداروں کو چینی باشندوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے اور سیکیورٹی ایس او پیز کے باقاعدگی سے آڈٹ کیلئے جامع لائحہ عمل بنانے کی ہدایت بھی کی ۔

قومی خبریں سے مزید