ہائی کورٹس کے ججز کے علاوہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت 6 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جن ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں ان میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس جمال مندوخیل بھی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس امین الدین اور جسٹس محمد علی مظہر کے نام بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں۔